صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گونگا گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، 14 مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد

 
0
337

راولپنڈی 23 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گونگا گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، 14 مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ بابر شہزاد عرف گونگا، فتح خان اور حضرت امین شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ14 موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوصدر واہ اوران کی ٹیم نے کی، ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا، ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا تھا کہ ایس پی پوٹھوہار کی ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش عوام کی جان ومال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔