خضدار، مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

 
0
500

خضدار 23 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): خضدار کی تحصیل وڈھ میں کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ مسافر جھلس کر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ خضدارکی تحصیل وڈھ میں کراڑو کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں پانچ مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے سے بس مکمل تباہ ہو گئی۔ لیویز حکام کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ مسافروں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔