تھانہ بنی پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم سے 08 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

 
0
307

راولپنڈی 24 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کارو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد راشد کو گرفتار کیا تھا، جس سے تفتیش کے دوران چوری شدہ08موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے، ایس ایچ او بنی نے بتایا کہ ملزم تھانہ بنی کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے اور کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے