واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے 03 اشتہاری مجرمان گرفتار

 
0
283

راولپنڈی 24 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے 03 اشتہاری مجرمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران اشتہاری مجرمان سید کاشف، سید ندیم اور سید حسین شاہ کو گرفتار کیا، اشتہاری مجرمان نے سال 2019 میں معمولی تلخ کلامی پر عمر فاروق کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ یوسف خان کو زخمی کیا تھا، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مجرمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار سید علی کی اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او واہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش