ایس ای سی پی کے ڈیٹا بیس آٹو میشن اپ ڈیٹ کا کنٹریکٹ دبئی میں قائم نجی کمپنی کو دیا گیا، مالک را کا ایجنٹ نکلا

 
0
185

اسلام آباد 28 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): چیرمین ایس سی سی پی عامر علی خان کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ایس ای سی پی کا مکمل ڈیٹا بھارتی خفیہ ایجنسی را تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے دوبئی میں قائم ایک نجی کمپنی آرتھر ڈی لیٹل کا مالک بھارتی ائیر فورس کا ریٹائرڈ افسر را کا ایجنٹ نکلا جس کو ایس ای سی پی کے ڈیٹا بیس آٹومیشن اپ ڈیٹ کا کنٹریکٹ فرم کو دیا گیا
ذرائع نے انکشاف کیا ہے ایس ای سی پی کے چیرمین عامر خان سمیت دیگر اعلی افسران نے ایس ای سی پی کے ڈیٹا بیس آٹو نیشن کا کنٹریکٹ چند ماہ قبل دوبئی بیس کمپنی آرتھر ڈی لیٹل کو دیا جسکا مالک بھارت خفیہ ایجنسی را افسر دھیرج جوشی ہے ذرائع کا کہنا مذکورہ کمپنی کو ڈیٹا بیس آٹو نیشن کا کنٹریکٹ دینے سے ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں موجود تمام کمپنیوں کا ڈیٹا بھارتی ایجنسی را کے پاس پہنچ چکا ہے ذرائع کا کہنا ہے پاکستان سٹاک مارکیٹ ، پاکستانی بینکوں ، اسٹیٹ بینک اور کارپوریٹ سیکٹر کی تمام بڑی کمپنیوں اور حساس نوعیت کی کمپنیوں کا تمام ڈیٹا دوبئی بیس کمپنی آرتھر ڈی لیٹل کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر دھیرج جوشی نے حا اصل کر لیا ذرائع کا کہنا ہے اس حساس معاملے سے متعلق سیکورٹی اداروں نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں
کیونکہ ایس ای سی پی کے چیرمین اور دیگر افسران نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے پاکستان کی تمام کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کا مکمل ڈیٹا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پہنچ چکا ہے جس کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنے مذموم مقاصد کے لئے پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف استعمال کر سکتا ہے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے اس معاملے میں ملوث ملک کے خلاف انتہاء پسند قوتوں کے رابطوں سے متعلق بھی معلومات سامنے آرہی ہیں آنے والے دنوں میں مذید اہم انکشاف سامنے کی توقع ہے

ایس ای سی پی کے چیرمین عامر خان نے چند ماہ قبل ہی ڈیٹابیس آٹومیشن کا کنٹریکٹ آرتھر ڈی لیٹل کمپنی کو دیا