اسلام آباد کی ناظم الدین روڈ کا جزوی حصہ نزد سیکٹر F-7 پروین شاکر روڈ حالیہ بارشوں کے باعث متاثرہوا ہے جس پر کام شروع کیا جا رہا ہے

 
0
11210

اسلام آباد 04 ستمبر (ٹی این ایس): اسلام آباد کی ناظم الدین روڈ کا جزوی حصہ نزد سیکٹر F-7 پروین شاکر روڈ حالیہ بارشوں کے باعث متاثرہوا ہے۔ ناظم الدین روڈ کا یہ حصہ بارشی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ کے باعث متاثر ہوا ہے جس پر متعلقہ شعبے کے عملے نے فوری طور پر اس حصے کے حفاظتی اقدامات کر دیئے ہیں تاکہ اس حصے کے باعث آنے جانے والی ٹریفک کو مشکلات پیش نہ آئیں۔ اس ضمن میں اس حصے کے اردگرد کرب سٹون لگا دئیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ حصے کے اردگرد حفاظتی ٹیپ بھی لگا دی گئی ہے۔ اس متاثرہ حصے کی ضروری تعمیر و مرمت کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور ناظم الدین روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے باعث ناظم الدین روڈ کے اس حصے کے متاثرہونے کے بعد ٹریفک کی روانی کے لیے ناظم الدین روڈ کے متاثرہ حصے کے علاوہ باقیماندہ روڈ استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا گیا۔ ناظم الدین روڈ کے اس حصے پر شروع ہونے والا کام آئندہ دو ہفتوں تک مکمل کر لیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔