وزیراعظم عمران خان کا این سی اوسی کوکورونا پرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت

 
0
252

اسلام آباد 04 نومبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے این سی اوسی کوکورونا پرضروری گائیڈلائنز کے اجرا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبا بڑھنے کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی جبکہ وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کوکوروناکی موجودہ صورتحال،حکومتی اقدامات ، کورونا کے پھیلاؤ اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی صحت کے تحفظ کیلئے بروقت اقدامات پر این سی اوسی کی تعریف کی۔

اجلاس کے اعلامیے میں قومی رابطہ کمیٹی نے این سی اوسی کےحالیہ اقدامات کی تائید کرتے ہوئے این سی سی کے ماسک کے استعمال اور مارکیٹس بندش کے اوقات میں کمی کی توثیق کردی۔

قومی رابطہ کمیٹی این سی سی کی ریسٹورینٹ،شادی ہال،اسمارٹ لاک ڈاؤن کےفیصلے کی بھی توثیق کی۔

وزیراعظم نے وبا پر قابو اور شہریوں کےرہن سہن میں توازن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وبابڑھنے کے پیش نظراسپتالوں کی استعداد کار بہتربنائیں۔

عمران خان نے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کےآلات کی دستیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا این سی اوسی فریقین کی مشاورت سے مستقبل کا کورس ترتیب دے۔

وزیراعظم نے این سی اوسی کو کورونا پر ضروری گائیڈ لائنز کے اجرا کی ہدایت کردی۔