اسلام آباد جولائی 23 (ٹی این ایس ):وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ابھی تو تلاشی شروع ہوئی ہے ٗخان صاحب کے گر د گھیرا تنگ ہونے پر جنوبی پنجاب کے دورہنماخوش ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے گر د گھیرا تنگ ہونے پر جنوبی پنجاب کے 2رہنما خوش ہیں کیونکہ ان رہنماؤں کا مستقبل روشن ہے ۔ آخرمیں انہوں نے کہا کہ ’’ابھی توتلاشی شروع ہوئی ہے‘‘۔