3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے

 
0
1133

مانسہرہ جولائی 23(ٹی این ایس ) :منڈا بھچھا میں 3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے ۔ اس ضمن میں ملنے والی معلومات کے مطا بق مانسہرہ کے علاقے منڈا بھچھا میں 3 بچوں اور والد کی حالت پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے غیر ہوگئی ٗتینوں بچے کچھ ہی دیر میں زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7سالہ سجاد ، 10 سالہ رمشا اور 14 سالہ سکینہ شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔