وفاقی محتسب  سید طاہر شہباز  بروز پیر کو  اپنے  عہدے کا چارج سنبھالیں گے’                  

 
0
684

     اسلام آباد جولائی23(ٹی این ایس)   نئے تعینات کئے گئے وفاقی محتسب  سید طاہر شہباز  بروز پیر کو  اپنے  عہدے کا چارج سنبھالیں گے’ وفاقی محتسب  سیکرٹریٹ آمد پر   ادارے کے سینئر حکام ان کا استقبال کریں گے’ سید طاہر شہباز کو ان کی ایمانداری، پیشہ وارانہ مہارت، اچھی شہرت، محنت اور تجربے کی بنیاد پر وفاقی محتسب تعینات  کیا گیا ہے  تاکہ وہ سرکاری ملازمین  کو  درپیش مسائل  کے حل ‘ انہیں انصاف کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود  کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق  بروقت فیصلے کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق  وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے سول سروس کے دوران ملک کے طول و عرض میں خدمات سرانجام دیں، ان کا شمارملک کے انتہائی  دیانتدار ‘ فرض شناس اور   ناموربیورو کریٹس میں ہوتا ہے  وہ محنت، ایمانداری، پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی شہرت کے حامل افسر جانے جاتے ہیں، ملک و قوم کیلئے انہوں نے ہر عہدے پر رہتے ہوئے بروقت اور اچھے فیصلے کئے،وہ اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر،سیکشن افسر، ڈپٹی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ، جوائنٹ سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری، چیئرمین سی ڈی اے ،رجسٹرار سپریم کورٹ اوروفاقی سیکرٹری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے،، انہوں نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے ساتھ بھی کام کیا، ان کی بہترین کارکردگی اور اچھی شہرت کے باعث چار سال کیلئے وفاقی محتسب جیسے اہم عہدے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سید طاہر شہباز  بروز  پیر کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال  لیں گے