ایلس ویلز کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد، وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات، پاکستان نے امریکی وفد کے سامنے حالیہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت اقدامات کا معاملہ اٹھایا

 
0
288

اسلام آباد اگست 07 (ٹی این ایس): امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں پہنچیں اور وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کررہے تھے ۔ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف ، پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت دیگر پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔ پاکستان نے امریکی وفد کے سامنے حالیہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت اقدامات کا معاملہ اٹھایا ۔