ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو بھارت سے خطے کو لاحق خطرات سے آگاہ کردیا

 
0
36722

نیویارک اگست 07 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے اور خطے کو لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے علاقائی امن اور سلامتی کو درپیش سنگین خطرات سے آگاہ کیا۔
انہوںنے کہاکہ انہوں نے جوانا رونیکا کو بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا۔خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرتے ہوئے وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی ا?ئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔