پشاور میں بی آرٹی بس کو ایک بار پھر بریک لگ گئی

 
0
197

پشاور 20 نومبر 2020 (ٹی این ایس): پشاور میں بی آرٹی بس کو ایک بار پھر بریک لگ گئی۔ بی آر ٹی بس چلتے چلتے آبدرہ اسٹیشن کے قریب رک گئی۔

خرابی کے باعث کوریڈور پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ مسافروں نے دھکا لگا کر بس سٹارٹ کرنے میں مدد کی۔

ترجمان بی آر ٹی کے مطابق بس میں معمولی خرابی آئی ہے اور ٹیکنیشن طلب کر لیے ہیں۔ جلد بس دوبارہ چل پڑے گی۔

اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا۔

گزشتہ ماہ بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ گدھا گاڑی سے ٹکرانے کا حادثہ حیات آباد فیز 4 فیڈرروٹ پر پیش آیا۔

گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی تھی۔ حادثے میں بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی کے مسائل نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل بسوں میں آتشزدگی کے باعث سروس38 دن بند رہی تھی۔