مہمند قبائل نے پاکستان کی سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہینگے ، ڈی آئی جی اول خان

 
0
1107

پختون قوم کے نام پر اٹھنے والے فتنے سے قبائل خبردار رہیں ، ملک سطان ، مہمند قبائل نے ملک خان سید کو لنگی پہنا دی

پشاور مئی 8(ٹی این ایس)قبائلی علاقوں کی ساخت کی وجہ سے بیرونی قوتیں اس علاقے میں پہلے سے بھی آنے کی کوشش کرتی رہی ہیں لیکن یہ ہمارے ہی قبیلے کا اعزاز ہے کہ مہمند اقوام نے پہلے بھی وطن پاکستان کی دفاع کیلئے اپنی کوششیں کی تھی اور مستقبل میں بھی یہی کوشش کرینگی ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی اول خان نے اتحاد مہمند قبائل کے زیر اہتمام منعقدہ مہمند اقوام کے حوالے سے شائع ہونیوالی تیسری کتاب کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔


پشاور میں منعقد ہونیوالے اس تقریب میں مہمند اقوام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ملک نے تقریب میں شرکت کی – جن میں ملک زرین ، ملک حضرت گل ، ملک سلطان ، ملک جان سیداور سردار عالم سمیت مختلف اقوام کے مشران شامل تھیں اس موقع پر مشران نے ملک خان سید کو مہمند قوم کی جانب لنگی پہنائی اور ان کی مہمند اقوام کیلئے کی جانیوالی کاوشوں پر اسے خراج تحسین پیش کیا-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سردار اور ملک خان سید نے مہمند قوم کی تاریخ پر مبنی کتب پرروشنی ڈالی اور کہا کہ اس کتاب کے ذریعے انہوں نے مہمند اقوام کی تاریخ کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مہمند اقوام نے1953 ء میں گورنر جنرل کیساتھ معاہدہ کیا اور پہلی مرتبہ خوگا خیل قوم نے پاکستانی جھنڈا لہرایا تھا جو اب تک ہماری قوم کیلئے اعزاز ہے اور مرتے دم تک اس جھنڈے کو اونچا رکھنے کیلئے کوششیں کرتے رہینگے تقریب سے ملک سلطان نے اپنے خطاب میں مہمند اقوام پر زور دیا کہ پختون قوم کے نام پر اٹھنے والے فتنے سے دور رہیں کیونکہ یہ نہ صرف قبائل بلکہ پورے پاکستان کیلئے خطرناک ہے اور ہم ایسی جنگ لڑ چکے ہیں جن میں اپنے پیاروں کو کھوچکے ہیں اور اس وقت ملک میں جو امن ہیں وہ سیکورٹی فورسز کے مرہون منت ہے- اس موقع پر سینٹ میری کے طالب علم نے تعلیم کی اہمیت پرتقریر بھی کی اور انہوں نے مہمند قوم کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔
تقریب میں ڈی آئی جی اول خا ن نے مہمند قوم کی تاریخ پر مبنی کتب پیش کی اس موقع پر مہمند اقوام کی جانب سے ڈی آئی جی اول خان کو لنگی بھی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی اول خان مہمند نے کتاب کے شائع کرنے پر مہمند قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آنیوالی نسلوں کو اس کتاب سے اپنی آباؤ و اجداد کے بارے میں پتہ چلے گا انہوں نے کہا کہ قبائلی ملک کے پرامن شہری ہیں اور خصوصا مہمند قبائل نے جو قربانیاں دی ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور مستقبل میں بھی وہ پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑیں گے-