پشاور (ٹی این ایس) رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں جاری ہے۔اجلاس میں کمیٹی اراکین شریک ہیں، موسمیات، سپارکو اور دوسرے ادروں کے نمائندے موجود ہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آج پشاور کے ایڈمنسٹریٹر آفس اوقاف پلازا میں اجلاس منعقد جاری ہے، پورے ملک سے شہادتیں لیں گے، زونل رویت ہلال کمیٹی سے بھی رابطے میں رہیں گے، ملک بھر سے کئی نئے افراد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔دریں اثنا کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔
دریں اثنا رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔