نومنتخب میئر مارٹن ہورن پر حملہ، ایک شخص نے مکا مار کر زخمی کردیا

 
0
367

برلن مئی 8(ٹی این ایس)جرمن شہر فرائی برگ کے نومنتخب میئر مارٹن ہورن کو ایک شخص نے مکا مار کر زخمی کردیا. 33 سالہ سیاست دان کو انتخابی فتح کے جشن کے موقع پر ایک حملہ آور نے منہ پر مکا مارا، جس کے باعثان کی آنکھ کے نیچے زخم آیا اور ایک دانت ٹوٹ گیا۔


ذرائع کے مطابق نومنتخب میئر کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،جس کے باعث شہری انتظامیہ کے انتخابات میں ان کی کامیابی سب کے لیے غیر متوقع رہی۔مقامی پولیس کے مطابق حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔54 سالہ ملزم جرمن باشندہ اور فرائی برگ کا ہی رہایشی ہے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور ذہنی مسائل کا شکار ہے اور اس سے قبل بھی قانون شکنی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔واضح رہے کہ ہورن نے فرائی برگ شہر کے گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر ڈیٹر زولومون کو شکست دے کر شہری انتظامیہ کی سربراہی سنبھالی ہے۔