معزز عدالت نے کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

0
87

راولپنڈی 28 نومبر 2020 (ٹی این ایس): معزز عدالت نے کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی معہ دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالوہاب کو سزاۓ موت جبکہ ملزم عدنان فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی گئ، سی پی او محمد احسن یونس نے فروری 2019 میں کلر سیداں شاہ باغ کے مقام پر ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گارڈ محمد صدیق اور کیشئیر وقار حسین کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوۓ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، سی پی او کے حکم کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئ، ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مارچ 2020 میں ملزم عدنان فاروق جبکہ اپریل 2020 میں ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے تفتیش میں واردات کے دوران چھینی گئ رائفل 12 بور بھی برآمد کر لی گئ۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو مقدمہ کی موثر پیروی کی ہدایات دیں، سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی پیشہ وارانہ تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس پر ملزمان کو معزز عدالت سے قرار واقعی سزا سنائی گئی، سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا سناۓ جانے پر سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی صدر، لیگل و کلر سیداں پولیس ٹیم کو شاباش، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و سزایابی انتہائ اہم ہے، ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here