راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ دبنگ لیڈی انسپکٹر گلناز کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص گرفتار، 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتارکرکے2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلیے،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھاکہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کوقیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













