راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ روات راجہ افتخار کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار،7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتارکر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لیے،گینگ کا سرغنہ قبل ازیں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھاکہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔