ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا: وزیراعظم

 
0
261

اسلام آباد 11 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں ایکوٹورزم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اس منصوبے کے لیے عالمی بینک اور نیسلے کے ساتھ شراکت پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ شراکت داری اس منصوبے کے لیے کی گئی ہے جس کے حوالے سے میں سمجھ رہا تھا پاکستان میں کہ ایسا منصوبہ شروع ہونا چاہیے کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے پرانے سیاحتی مقامات جیسا کہ ناران، مری، نتھیا گلی میں غیرمنظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا۔

انہوں نے میں نے ایک انگریز کے گزٹ ایئر میں پڑھا کہ 1890 میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہاں مری میں آبادی بہت زیادہ بڑھتی جارہی ہے اور یہ علاقہ اس آبادی کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔‎

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مری میں آہستہ آہستہ عمارتیں بنتی گئیں، پھر وہاں کا موسم بدلتا گیا اور غیر منظم آبادی کی وجہ سے اس کی خوبصورتی ختم ہوگئی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اعظم خان کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے نتھیا گلی کو بچالیا ہے اور جی ڈے اے نے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور غیر منظم ڈیولپمنٹ کو روک رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمراٹ اور دیگر خوبصورت سیاحتی مقامات بچے ہوئے ہیں اور یہ بہت ضروری تھا کہ جب ان میں ترقیاتی کام ہو تو ماحولیات سے متعلق قوانین بنیں، ایک منظم ماحول ہو اور بڑی بڑی عمارتیں نہ بنیں۔

عمران خان نے کینیا کے نیشنل پارکس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے اس وقت بچیں گے جب یہاں مستقل عمارتیں نہیں بنیں گی، ایسی جگہ بنائیں کہ وہ مری یا گلیات کی طرح کنکریٹ کا جنگل نہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے، انہوں نے کہا ایکوٹورزم ایک سائنس ہے۔