ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے کراس کر گیا

 
0
137

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 475 میگاواٹ ہو گیا۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 525 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہر دو سے تین گھنٹے بعد گھنٹے کیلئے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی بند رہنے کو عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے کاروباری و گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شام کے وقت گرد آلود تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔