وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور نوشہرہ کا دورہ کریں گے

 
0
236

اسلام آباد 16 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان آج پشاور اور نوشہرہ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج دورہ پشاور میں صوبائی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا افتتاح کریں گے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں 250 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں سالانہ 3 ہزار ہارٹ سرجریز کی جاسکےگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم کا بھی افتتاح کریں گے۔