وزیراعظم سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات، افغان امن عمل سے متعلق بات چیت

 
0
368

اسلام آباد 18 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کی ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں افغان طالبان کے سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، انٹرا افغان مذاکرات پائیدارامن اوراستحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرزانٹرا افغان مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وسیع البنیاد اورجامع سیاسی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن عمل خراب کرنے والوں کے کردارسے بھی محتاط رہنے کی ضرورت پرزوردیا۔