وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ کویت کے حوالے سے ویڈیو بیان۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ

 
0
491

اسلام آباد 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج رات ایک روزہ دورے پر کویت جارہا ہوں، انہوں نے کہا کہ دوہزارہ دس اور گیارہ سے رکے ہوئے فیملی ویزوں کے اجراء کا معائدہ ہوگا، شیخ رشیداحمد نے کہا کہ کوشش ہوگی مزدوروں کے لیے بھی کوئی معائدہ کرسکوں ، انہوں نے کہا کہ اسد طور کے مسئلے میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشیداحمد نے کہا کہ آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک پہنچ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ
آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو مل کراسد طور کے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں،