وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خواتین ارکان اسمبلی کی ملاقات وزیراعلیٰ سے شمیم آفتاب،ثانیہ کامران،سبین گل، عابدہ راجہ اور ساجدہ یوسف نے ملاقات کی

 
0
138

لاہور 29 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خواتین ارکان اسمبلی کی ملاقات وزیراعلیٰ سے شمیم آفتاب،ثانیہ کامران،سبین گل، عابدہ راجہ اور ساجدہ یوسف نے ملاقات کی آپ نے صوبے کی ترقی کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ ہر ضلع کے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی کا نیا دورشروع ہو گا۔ آپ کی قیادت میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار محروم علاقوں پر فوکس کیا گیا ہے۔ خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے -عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خواتین ارکان اسمبلی کا کردار نظر انداز نہیں کیاجاسکتا- آپ کے علاقوں کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں، انہیں فوری حل کریں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کو بھی اہمیت دیں گے۔ کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سابق دور میں ارکان اسمبلی کوفیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہیں کیاگیا۔ ون مین شو کے ذریعے صوبے کو چلانا تباہ کن ثابت ہوا۔ میں ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اورمشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے۔