وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے تین ویٹ لینڈ منصوبے مکمل،تین پر کام جاری

 
0
642

اسلام آباد 18 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے تین ویٹ لینڈ منصوبے مکمل، تین پرکام کا جاری، جبکہ 10مزید ویٹ لینڈز کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔روز اینڈ جیسمین گارڈن،ایف وای الیون (گولڑہ) اور سید پور ویٹ لینڈ منصوبے ڈیڑہ ماہ میں مکمل کرلئے جائیں گے۔مذکورہ منصوبے سپریم کورٹ کی ہدایات پرایس ٹی پی کے تعاون سے بنائے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چند سال قبل راولڈیم میں بری امام اوربھارہ کہوسمیت دیگر جگاہوں سے شامل ہونے والی آلودگی اور سیوریج کے پانی کو روکنے کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے ویٹ لینڈ کی تعمیر کامنصوبہ بنایا۔ویٹ لینڈ کا ڈیزائن(خاکہ)شعبہ سٹی سیوریج نے پی اے آر سی کے ساتھ مل کر ان کی تجویزسے تیار کیاگیا۔اس وقت تین مقامات پر ویٹ لینڈ منصوبہ پرسوفیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔مذکورہ مقامات میں مسلم کالونی بری امام،نورپورشاہاں اور بنی گالا شامل ہیں ۔مزکورہ مقامات پر ٹینکس بنا کر پورے نالے کا پانی کا رخ تبدیل کرکے اس سیوریج کے پانی کوپونڈز (تالاب)میں ڈالا گیا،جہاں پر ان پونڈز میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے والے پودے لگائے گئے ہیں ،مذکورہ پودے پانی سے آلودگی جذب کرکے فضاء میں چھوڑتے ہیں،جس سے 70 سے 80 فیصد پانی صاف کر دوبارہ ان نالوں میں ڈالا جاتا ہے۔اس چھوٹے منصوبے پر1.5ملین خرچہ ہے۔ اس معاملہ پر ادارہ ہذا نے تفصیلی رپورٹس عدالت میں بھی جمع کروا رکھی ہیں۔ اس تجربہ کی کامیابی اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ادارہ ہذا مزید تین ویٹ لینڈ منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ان میں ایف الیون (گولڈہ) اور ای الیون میں سیوریج کنٹرول کیلئے 2ایکٹر اراضی پر ویٹ لینڈ بنایا جارہا ہے جوکہ 2ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی یومیہ کو صاف کرے گا۔دوسرا ویٹ لینڈ منصوبہ روز اینڈ جیسمین گارڈن کے نالے پر بنا یا جارہا ہے۔مذکورہ مقام پربھی دوایکڑ اراضی پر مذکورہ ویٹ لینڈ بنایا جارہا ہے۔اس پانی کی صفائی کے بعد یہی پانی روزاینڈ جیسمین گارڈن میں پودوں کی آبپاشی کیلئے استعمال کیا جائے گا،جبکہ تیسرا ویٹ لینڈ سید پور کے مقام پر بنا یا جارہا ہے۔مذکورہ منصوبے ڈیڑہ ماہ کی مدت میں مکمل کرلئے جائیں گے،جلدمنصوبے کاٹینڈر بھی کردیا جائے گا۔ادارہ ہذا آمدہ وقت میں مختلف مقامات پر 10 مزیدویٹ لینڈ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔