او آئی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ ریار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، وزیرخارجہ کی زمہ داریاں سنبھالنے کی مبارکباد

 
0
577

اسلام آباد مئی 03 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے سیکرٹری برائے، آفس انٹرنیشنل چیپٹر(OIC) ڈاکٹر عبداللہ ریار کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی کیطرف سے بیرون ملک نء ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر عبداللہ ریار کو مبارکباد پیش کی۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی، نہ صرف ان ممالک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تارکین وطن کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈاکٹر عبداللہ ریار نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔