نواز شریف کی اپیل ویزہ ایپلی کشن سے زیادہ کچھ نہیں تھی، , عدالت عظمیٰ نے کمال کا فیصلہ سنایا، کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے، سینیٹر فیصل جاوید

 
0
331

اسلام آباد مئی 03 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اپیل ویزہ ایپلی کشن سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ایک بیان میں سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ نواز شریف سارا زور اس بات پر لگا رہے تھے کہ کسی طرح پاکستان سے بھاگ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی فرار کی کوششوں کا پورا تاریخی پس منظر ہے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے کمال کا فیصلہ سنایا، کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔