سینیٹر رحمان ملک کا حکومت سے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

 
0
258

اسلام آباد 23 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا حکومت سے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک اور مہلک ہے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کی جائے، کورونا وائرس جانوروں کیساتھ تغیر پزیر ہونے کی وجہ سے زیادہ خطرناک و جان لیوا شکل اختیار کرچکاہے، سپین پہلے ہی مارچ تک ایمرجنسی نافذ کرچکا ہے اور یوروپی ممالک آپسمیں نقل و حرکت پر پابندی لگا چکے ہیں، ہم احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے ہیں جسکی وجہ سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، میں نے سینیٹ کہا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نومبر سے فروری تک زیادہ خطرناک ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں روز مرہ اموات اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، افسوس کہ ہماری طبی سہولیات اور عملہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہت ناکافی ہیں، یہ بات تشویشناک ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن تیسرے مزید خطرناک اور مہلک حملے کا اعلان کیا ہے، کیا ہمارے صحت کے ادارے دوسرے و تیسرے لہر کی تباہ کن صورتحال کے لئے تیار ہیں؟
کورونا وائرس کیوجہ سے مزید معاشی بحران برداشت کرنا مشکل ہوگا۔ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ عوام کو ویکسین مفت فراہم کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھیں۔