وفاقی ترقیاتی ادار(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری

 
0
14060

اسلام آباد 26 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادار(سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔پانی کی بوسیدہ پائپ لائنوں ،ٹیوب ویلز ،واٹر ٹینکرزکی مرمت وبحالی،تبدیلی،نئی پائپ لائنوں کی تنصیب سمیت دیگر منصوبوں کیلئے 4سو95ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)کا شعبہ واٹر سپلائی تیزی سے متحرک ہے۔اس ضمن میں نہ صرف پانی کی بوسیدہ اور کٹی پھٹی لائنوں کی مرمت وبحالی کی جارہی ہے بلکہ ٹیوب ویلز کی معمولی خرابیاں اور خراب موٹروں کو بھی مرمت اور تبدیل کیا جارہا ہے۔دوسری جانب شہر یوں تک پانی کی فراہمی کیلئے شعبہ واٹر سپلائی کے ٹینکرز بھی دن رات شہر یوں کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ،جبکہ مذکورہ واٹر ٹینکرز کی مرمت بھی کی جارہی ہے۔شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے سیکٹر جی ٹین ،جی الیون،ایف الیون ،آئی نائن،آئی ٹین میں ٹیوب ویلز کی مرمت اور تزئین وآرائیش کی گئی ہے۔جبکہ واٹر سپلائی کے ریزروائرز کی بھی مرمت کی جارہی ہے۔نیشنل پارک ایریا سیکٹر آئی ٹین،سیکٹر جی ٹین تھری، راولڈیم ،ہمک،ایچ نائین،ایچ ٹین،جی سکس،جی سیون، جی ایٹ،جی نائن،جی ٹین،جی الیون،ایف سکس،ایف سیون،ایف ایٹ،ایف ٹین،آئی نائن،آئی ٹین،ایچ ٹین،ہمک ٹائون،پونا فقیراں سمیت دیگر علاقوں کےٹیوب ویلز کی مرمت کرکے پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔شعبہ واٹر سپلائی نے 12 خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بھی ٹھیک کیا ہے جس کے بعد اب 35واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہو چکے ہیں۔دوسری جانب سیکٹر آئی نائن، آئی ٹین،جی الیون ،ایف الیون اور ایف ٹین میں پانی کی بوسیدہ لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔