آئیسکو ,میڑریڈروں اور افسران کی ہٹ دھرمی دیہ صارفین کی چیخیں نکلوا دیں

 
0
515

اسلام آباد اگست22(ٹی این ایس)آئیسکو نےاسلام آباد کے دیہی علاقوں کے صارفین کو ہزاروں روپے کے بل بھیج کر انکی چیخیں نکلوا دیں۔آئیسکوافسران کی ملی بھگت سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ملازمین نے گزشتہ ماہ میٹروں کی ریڈنگ نہیں لی اور فرضی بل بھیجے جبکہ رواں ماہ ہزاروں روپے کے بل بھیج کر صارفین کی چیخیں نکال دی ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں جن میں آئیسکو کی جی سکس ڈویژن کے علاقے چک شہزاد،پنڈوڑیاں ،کھنہ ڈاک ،برما ٹاؤن ،ترلائی اور دیگر شامل ہیں کے رہائشی آئیسکو صارفین نے بتایا کہ میٹر ریڈرز نے گزشتہ ماہ جولائی میں میٹروں کی ریڈنگ نہیں لی اور صارفین کو بہت کم یونٹس کے فرضی بل بھیجے جبکہ رواں ماہ اگست میں جب ریڈنگ لی گئی تو یونٹس اکٹھی ہونے کی وجہ سے ٹیرف میں فرق آ گیا اور جن صارفین کے بل عام مہینوں میں دو تین ہزار تک آیا کرتے تھے وہ بھی پندرہ بیس ہزار تک پہنچ گئے ۔صارفین بجلی کے اتنے زیادہ بل دیکھ کر انتہائی پریشانی کا شکار ہیں او ر اس ظالمانہ روش پر آئیسکو کو کوس رہے ہیں جبکہ اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔