پاکستانی ہیکرزکا بھارت پرحملہ، ہیکرز نے بھارت کی سماج وادی پارٹی کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر پاکستانی پرچم کی تصویر لگا دی

 
0
401

اسلام آباد / نئی دہلی نومبر 23 (ٹی این ایس): پاکستانی ہیکرز نے کھیل ہی کھیل میں ایک بارپھر بھارتی سائبرسسٹم کو ہیک کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر بھی لگا دی اور پیغام میں اپنا نام مسٹر ایکس بتایا۔ ہیک کی گئی ویب سائٹ پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے اور بھارت کو وارننگ بھی دی گئی تھی کہ پاک فوج کے خلاف غلط پروپیگنڈہ نہ کیا جائے۔
ہیکرز اپنے مخصوص انداز میں لکھا کے کے بھارت پاکستان سے دور رہے اور پاکستان پر حملہ کرنے کی جسارت نہ کرے، ویب سائٹ پر پر شاہین ون بدر اور دیگر پاکستانی میزائلوں کی تصاویرات بھی آویزاں کر دی گئیں۔ ہیکرز نے گزشتہ کئی مہینوں سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خلاف بھی پیغام جاری کیا، ہیکرز نے بھارت کو عندیہ دیا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے۔
کچھ دیر بعد ویب سائٹ دوبارہ تھیک کام کرنے لگی تاہم پاکستانی ہیکرز نے بھارت کو پیگام پہنچا دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی ہیکرزکئی مرتبہ اہم بھارتی اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کرچکے ہیں اور آج بھی سماج وادی پارٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کردیا کہ پاکستان نے بھارت پر ایک اورکامیاب سائبرحملہ کرکے اپنی برتری ثابت کردی ہے۔