گوادرسیف سٹی پراجیکٹ بلوچستان کے لوگوں کی خواہشات کے عین مطابق ہوگا، وزیراعلیٰ جام کمال

 
0
217

کوئٹہ 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادرسیف سٹی پراجیکٹ موجودہ حکومت کا اہم منصوبہ ہے ،اس سے پہلے ہم نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی شروع کیا ۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ بہت وسیع منصوبہ ہے ،گوادر شہر کی حدود میں کچھ ایسے ایریاز ہوں گے جہاں پر ہم لوگوں کے ساتھ مشورہ کر کے اور چیزوں کو مدنظررکھتے ہوئے اس کی حکمت عملی بنائیں گے ،یہ سب سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ ناخوشگوار واقعات ہوئے جس کی بناء پر سیکیورٹی انتظامات کو سخت کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں ہوگا جوبلوچستان کے لوگوں کی خواہشات کے برعکس ہوگا،میں خود بھی گوادر کا دورہ کروں گا اور جو بھی حکمت عملی ہوگی وہ گوادرکے لوگوں کی خواہشات کے عین مطابق ہوگی۔