این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب : علی اسجد ملہی پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑیں گے

 
0
590

سیالکوٹ 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدوار کا فیصلہ کرلیا ، پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق علی اسجد ملہی تحریک انصاف کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑیں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75میں ضمنی انتخاب 19فروری2021کو ہوں گے ،الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ والے امیدوار 30دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں ۔خیال رہے کہ این اے 75 کی سیٹ سید افتخارالحسن المعروف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی ۔