ملک میں مزید 55 افرادکورونا وائرس سے انتقال کر گئے ،مرنے والوں کی تعداد10ہزار سے زائد ہوگئی

 
0
196

اسلام آباد 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): کوروناوائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 55 مریضوں کی جان لے لی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے کوونا وائرس مریضوں اور مرنے والوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار ایک سو پچپن افراد کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 55 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 10ہزار 47 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 36 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 155 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ اب تک ملک میں 66 لاکھ 56 ہزار 3737 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 80 ہوگئی۔