گیس کی قلت، اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی اسٹیشنوں کو سپلائی بند

 
0
197

اسلام آباد 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): گیس کی قلت کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی روک دی گئی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ نےحکومت سے سی این جی اسٹیشنوں کوگیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی بندش بلا جواز ہے۔