پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن ( پی آراے ) کے صدر بہزاد سلیمی کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاؤن خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات

 
0
270

لاہور 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن ( پی آراے ) کے صدر بہزاد سلیمی کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاؤن خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات اور ملک میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کے کردار سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،معاؤن خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاؤن خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اوران کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کے کردار سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی،،صدر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن بہزاد سلیمی نے معاؤن خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو صحافی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز دیں، جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بہزاد سلیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن جس طرح صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے دن رات بھرپور کوششیں کررہی ہے وہ قابل تحسین ہیں ۔ حکومت پنجاب پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تجاویز پر عمل کرے گی ۔ انہوں نے پی آراے کو وفد کی سنح پر دورہ لاہور کی دعوت بھی دی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران شاء اللہ ان مسائل کے حل کیلئے تمام مطلوبہ وسائل بروئے کارلائے گی،معاؤن خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔