چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی، جو سمجھتا کہ مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، یہ خام خیالی ہے، عمران خان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان
لاہور مئی 25 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگوں گا، چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی،جو سمجھتا کہ مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، یہ خام خیالی ہے،عمران خان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا کہ بطور وزیر اعظم اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کرکے چیرمین نیب لگایا تھا۔