جعلی اکائونٹس کیس ،نیب نے سابق صدر آصف علی زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا

 
0
338

اسلام آباد مئی 25 (ٹی این ایس): جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کو 29 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو پاور پراجیکٹس، غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا، آصف زرداری کا بیان نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم ریکارڈ کریگی۔23 مئی کو نیب طلبی پر آصف زرداری نے عدم پیشی کیلئے درخواست بھجوائی تھی، نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔