فرشتہ زیادتی و قتل کیس ،مرکزی ملزم اور 6 مشکوک افراد کے علاوہ 50 افراد سے پوچھ گچھ

 
0
310

اسلام آباد مئی 25 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ مرتب کرلی۔فرشتہ کیس جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق فرشتہ کیس میں تقریباً 8 لاکھ فون کالز کی نگرانی ہوئی، اب بھی مزید 1587 مشکوک فون نمبرز کی تفتیش جاری ہے، مرکزی ملزم اور 6 مشکوک افراد کے علاوہ 50 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اہم شواہد اس وقت بھی فورنزک لیبارٹری میں تحقیق سے گزر رہے ہیں، جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28 مئی کو مرتب کریگی۔