امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم ،فواد چوہدری

 
0
157

اسلام آباد 01 جنوری 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم ، حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم ۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا، ان چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو سالوں میں اختتام تک پہنچیں ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔