اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے: وزیر اعظم

 
0
193

اسلام آباد 04 جنوری 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) فارغ ہوچکی ہے اور اپنی موت آپ مررہی ہے۔ اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کے لیے ہے جو نہیں دونگا۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے۔ تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں جارہے ہیں۔ نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت دی کردی۔ وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی بھی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن والے اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ جلسے سے میرے اوپر کوئی پریشر بڑھ جائے گا تو یہ بڑی غلط فہمی ہیں، یہ جو مرضی کریں، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔