مریم نواز نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا

 
0
170

اسلام آباد 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): سانحہ مچھ کے متاثرین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ متاثرین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔شہدا کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں جس میں حکومت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں بھی17 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی درخواست کی تھی کہ میتوں کو دفنا دیں میں ہزارہ برادری سے ملنے ضرور آؤں گا۔

مریم نواز نے بھی کوئٹہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا والد کی ہدایت پر آج وہ کوئٹہ میں اپنے بہن بھائیوں کے پاس جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔ آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں اور شہدا کو سپرد خاک کردیں۔

وزریراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ ہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔

جام کمال نے ہزارہ برادری سے معاملات بیٹھ کر حل کر نے کی اپیل کی ہے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ تدفین کو وزیراعظم کے دورے سے نہ مشروط کیا جائے۔