وزیراعظم نواز شریف کل مالدیپ کے دورے پر روانہ ہوں گے

 
0
357

اسلام آبادجولائی24(ٹی این ایس ) :وزیراعظم نواز شریف منگل کے روز مالدیپ کے دورے پر روانہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے وزیراعظم مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر مالدیپ جارہے ہیں جبکہ وہ 25 سے27 جولائی تک دورے پر رہیں گے وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ دو سالوں میں بھی دورے کی دعوت قبول کی تھی تاہم وہ 2015 میں سیلاب اور 2016 میں ہارٹ سرجری کی وجہ سے دورے پر نہیں جاسکے تھے1966 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستان مالدیپ کو تسلیم کرنے والے شروعاتی ممالک میں شامل تھا جبکہ دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔