وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات

 
0
312

لاہور جولائی24(ٹی این ایس ) :وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے ویزراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں اور رکاوٹوں کیباوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے جب کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں مستحکم ہوتی معیشت کا اعتراف کر رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔