صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور میں ہونے والےدھماکے پر افسوس کا اظہار

 
0
316

اسلام آباد جولائی24(ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین نے  لاہور میں  ہونے والےدھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے  جان بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت  نے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجے سمیت بھر پور تعاون کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے متاثر ہوئے بغیر انتہا پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔