لاہور، ارفع کریم ٹاور کے سامنے دھماکہ

 
0
406

لاہور  جولائی24(ٹی این ایس)-:کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، دھماکے کے بعد سبزی منڈی کی عمارت گر گئی ہے،دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور20افراد زخمی ہوگئے،ہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔بتایا جارہاہے کہ دھماکافیروز پورروڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہواہے، سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کرعلاقے کوگھیرے میں لے لیاہے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سنی گئی ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے،دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق وہاں بلڈنگز گرانے کاکام بھی جاری ہے۔ تاہم دہشتگردی کی کاروائی کورد نہیں کیاجاسکتا۔ سکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت کااندازہ لگارہے ہیں۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔دھماکا ایک گاڑی میں ہواہے۔ریسکیوکی ٹیمیں جائے دھماکا پرپہنچ گئی ہیں۔بتایا جارہاہے کہ دھماکا ارفع کریم ٹاور کے قریب ہوا ہے۔