نیب ، سپریم کورٹ میں حدیبیہ ملز کی درخواست پر نظر ثانی کے متعلق اعلانیہ جاری

 
0
350

لاہور،دسمبر18(ٹی این ایس) :نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی درخواست پر نظر ثانی کے متعلق اعلانیہ جاری کر دیا ہے، نیب نظر ثانی درخواست آ ئندہ چند روز میں دائر کرئے گا جبکہ درخواست پر نظر ثانی سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرئے گا۔سپریم کورٹ نے 15دسمبر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی درخواست مسترد کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا نیب کی جانب اعلانیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلی درخواست میں جو خامیاں رہ گئی تھیں انہیں دور کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حسیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے پر خارج کر دی تھی۔