افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں‘ شہباز شریف

 
0
357

لاہور ،جنوری19(ٹی این ایس):وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں‘ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے‘ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ جمعہ کو شہباز شریف سے سربراہ پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے۔ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے۔ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ افراتفری کے خواہشمند سیاسی عناصر کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔