پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ملک بھر میں معروف منرل واٹر برانڈز پر پابندی عائد

 
0
867

لاہور  ،جنوری15(ٹی این ایس):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملک بھر میں معروف منرل واٹر برانڈز پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیار پر پورا نہ اُترنے پر معروف منرل واٹر کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں سے نمونے اکٹھے کیے ہیں اور اب نتائج کا انتظار کیاجا رہا ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں ایکوافینا، کنلے اور سپرنگلے شامل ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک سروے کے دوران شہر بھر کی مختلف جگہوں سے پانی کے نمونے اکٹھے کیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ان نمونوں کو بعد ازاں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں جانچ کے لیے بھیجا۔  چودہ کمپنیوں کے نمونوں میں سے 11 کمپنیاں معیار پر پورا اُتریں۔ جن 4 کمپنیوں کا پانی غیر معیاری نکلا انہیں مزید سپلائی سے روک دیا گیا ہے۔ پی ایف اے نے مذکورہ کمپنیوں کو کچھ ضروری تبدیلیاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ تبدیلیاں عمل میں لانے تک ان چاروں کمپنیوں کو مارکیٹ سے اپنا اسٹاک واپس منگوانے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔